غزل 5 اشعار

طویل راتوں کی خامشی میں مری فغاں تھک کے سو گئی ہے

Tawaeel raaton ki khamshi mein meri faghan thak ke so gayi hai

طویل راتوں کی خامشی میں مری فغاں تھک کے سو گئی ہےتمہاری آنکھوں نے جو کہی تھی وہ داستاں تھک کے سو گئی ہے

گلا نہیں تجھ سے زندگی کے وہ زاویے ہی بدل چکے ہیںمری وفا وہ ترے تغافل کی نوحہ خواں تھک کے سو گئی ہے

مرے خیالوں میں آج بھی خواب عہد رفتہ کے جاگتے ہیںتمہارے پہلو میں کاہش یاد آستاں تھک کے سو گئی ہے

سحر کی امید اب کسے ہے سحر کی امید ہو بھی کیسےکہ زیست امید و نا امیدی کے درمیاں تھک کے سو گئی ہے

نہ جانے میں کس ادھیڑ بن میں الجھ گیا ہوں کہ مجھ کو راہیؔخبر نہیں کچھ وہ آرزوئے سکوں کہاں تھک کے سو گئی ہے

— احمد راہی

فرہنگ

کاہش یاد — یاد کی تھکاوٹ اور کمزوری
عہد رفتہ — گزرا ہوا زمانہ
تغافل — بے توجہی، نظر انداز کرنا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے تھکی ہوئی امیدوں، ٹوٹی ہوئی محبت اور بے قرار دل کی کیفیت بیان کی ہے۔ رات کی خاموشی میں فغاں کا تھک کر سو جانا، اور محبوب کی آنکھوں کی داستان کا خاموش ہو جانا، دکھ اور تھکن کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت زدہ اور مایوسانہ ہے، جو امید اور نا امیدی کے درمیان الجھی ہوئی زندگی کو نمایاں کرتا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنی الجھن اور سکون کی آرزو کے کھو جانے کا اظہار کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں