8 اشعار

رنج کی جب گفتگو ہونے لگی

Ranj ki jab guftagu hone lagi

رنج کی جب گفتگو ہونے لگی

«رنج کی جب گفتگو ہونے لگی» داغ دہلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

رنج کی جب گفتگو ہونے لگیآپ سے تم تم سے تو ہونے لگی

چاہیئے پیغام بر دونوں طرفلطف کیا جب دو بہ دو ہونے لگی

میری رسوائی کی نوبت آ گئیان کی شہرت کو بہ کو ہونے لگی

ہے تری تصویر کتنی بے حجابہر کسی کے رو بہ رو ہونے لگی

غیر کے ہوتے بھلا اے شام وصلکیوں ہمارے رو بہ رو ہونے لگی

نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدرآرزو کی آرزو ہونے لگی

اب کے مل کر دیکھیے کیا رنگ ہوپھر ہماری جستجو ہونے لگی

داغؔ اترائے ہوئے پھرتے ہیں آجشاید ان کی آبرو ہونے لگی

— داغ دہلوی