9 اشعار

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں

Saaz yeh keena-saz kya jaanen

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں

«ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں» داغ دہلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیںناز والے نیاز کیا جانیں

شمع رو آپ گو ہوئے لیکنلطف سوز و گداز کیا جانیں

کب کسی در کی جبہہ سائی کیشیخ صاحب نماز کیا جانیں

جو رہ عشق میں قدم رکھیںوہ نشیب و فراز کیا جانیں

پوچھئے مے کشوں سے لطف شرابیہ مزا پاکباز کیا جانیں

بلے چتون تری غضب ری نگاہکیا کریں گے یہ ناز کیا جانیں

جن کو اپنی خبر نہیں اب تکوہ مرے دل کا راز کیا جانیں

حضرت خضر جب شہید نہ ہوںلطف عمر دراز کیا جانیں

جو گزرتے ہیں داغؔ پر صدمےآپ بندہ نواز کیا جانیں

— داغ دہلوی