5 اشعار

ابھی تو پی کے جواں ہوئے ہیں

abhi to pi ke jawan hue hain

ابھی تو پی کے جواں ہوئے ہیںچراغ شب کیوں دھواں ہوئے ہیں

بجا بہت دن تھے زندگی کےمگر وہ سب رائیگاں ہوئے ہیں

گلی گلی حسن سے بھری ہےجگہ جگہ امتحاں ہوئے ہیں

سڑک پہ یہ کون جا رہا ہےمکان سب کھڑکیاں ہوئے ہیں

جھگڑتے ہیں دوستوں سے علویؔسنا ہے سید سے خاں ہوئے ہیں

— محمد علوی