5 اشعار

اک اک کر کے سب جاتے ہیں

Ek ek kar ke sab jaate hain

اک اک کر کے سب جاتے ہیںکیا جانے ہم کب جاتے ہیں

تنہائی کے بوجھ تلے ہمرات آئے تو دب جاتے ہیں

وہ تو اور کہیں ہوتا ہےاس کے گھر ہم جب جاتے ہیں

کہنے سننے کو اب کیا ہےبھائی مرے ہم اب جاتے ہیں

ایسا کیوں ہوتا ہے علویدن کیوں بے مطلب جاتے ہیں

— محمد علوی