5 اشعار

گھڑی بھر بھی دیکھا نہ بھالا مجھے

Ghadi bhar bhi dekha na bhala mujhe

گھڑی بھر بھی دیکھا نہ بھالا مجھےکھڑے پاؤں گھر سے نکالا مجھے

کروں گا میں قید اس کو فانوس میںکہیں تو ملے گا اجالا مجھے

حریفوں سے اب سامنا ہے مرابہت دوستوں نے اچھالا مجھے

تری مملکت میں ستارے بھی تھےزمیں پر ہی کیوں لا کے ڈالا مجھے

غزل کہہ کے علویؔ میں ڈھونڈھا کیاملا نا کوئی سننے والا مجھے

— محمد علوی