11 اشعار

جنم دن

Janam Din

سال میں اک بار آتا ہےآتے ہی مجھ سے کہتا ہے

''کیسے ہواچھے تو ہو

لاؤ اس بات پہ کیک کھلاؤرات کے کھانے میں کیا ہے

اور کہو کیا چلتا ہے''پھر ادھر ادھر کی باتیں کرتا رہتا ہے

پھر گھڑی دیکھ کے کہتا ہے''اچھا تو میں جاتا ہوں

پیارے اب میںایک سال کے بعد آؤں گا

کیک بنا کے رکھناساتھ میں مچھلی بھی کھاؤں گا''

اور چلا جاتا ہے!اس سے مل کر

تھوڑی دیر مزا آتا ہے!لیکن پھر میں سوچتا ہوں

خاص مزا تو تب آئے گاجب وہ آ کر

مجھ کو ڈھونڈھتا رہ جائے گا!!

— محمد علوی