8 اشعار

ڈپریشن

Depression

کوئی حادثہکوئی سانحہ

کوئی بہت ہی بری خبرابھی کہیں سے آئے گی!

ایسی جان لیوا فکروں میںسارا دن ڈوبا رہتا ہوں

رات کو سونے سے پہلےاپنے آپ سے کہتا ہوں

بھائی مرےدن خیر سے گزرا

گھر میں سب آرام سے ہیںکل کی فکریں

کل کے لیے اٹھا رکھوممکن ہو تو

اپنے آپ کوموت کی نیند سلا رکھو!!

— محمد علوی