6 اشعار

کون؟

Kaun?

کبھی دل کے اندھے کنویں میںپڑا چیختا ہے

کبھی دوڑتے خون میںتیرتا ڈوبتا ہے

کبھی ہڈیوں کی سرنگوں میں بتی جلا کریوں ہی گھومتا ہے

کبھی کان میں آ کےچپکے سے کہتا ہے تو اب تلک جی رہا ہے؟

بڑا بے حیا ہے!مرے جسم میں کون ہے یہ

جو مجھ سے خفا ہے

— محمد علوی