14 اشعار

مگر میں خدا سے کہوں گا

Magar Main Khuda Se Kahunga

مگر میں خدا سے کہوں گاخدا وند! میری سزا تو کسی اور کو دے

کہ میں نے یہاںاس زمیں پر

سزائیں قبولیں ہیں ان کیکہ جن سے مجھے صرف اتنا تعلق رہا ہے

کہ میں اور وہدونوں تجھ کو خدا مانتے تھے!

یہ سچ ہےترا عکس دیکھا تھا ہم نے الگ آئینوں میں

مگر میں خدا سے کہوں گاخدا وند! یہ دن قیامت کا دن ہے

یہ وہ دن ہےجب تو نے ہم سب پہ اپنے کو ظاہر کیا ہے

تو اس وقت میرے گناہوں سے پردہ اٹھا کرخداوند! تو اپنی نورانیوں

اپنی تابانیوں کو ملوث نہ کرمجھے معاف کر دے

اسے معاف کر دےکہ میں اور وہ دونوں تجھ کو خدا مانتے تھے

یہ سچ ہےترا عکس دیکھا تھا ہم نے الگ آئینوں میں

ہمیں معاف کر دےکہ ہم نے سزائیں قبول کی ہیں اک دوسرے کی!

ہمیں معاف کر دےکہ سارے گناہ ساری تقصیریں

سچ سچ بتاؤںاسی دن کی خاطر ہوئی تھیں

— محمد علوی