7 اشعار

بند گھر اور چڑیا

Band Ghar Aur Chiriya

جاری جا اڑ جا چڑیااس گھر میں مت آ چڑیا

کیا تجھ کو معلوم نہیںیہ گھر کب سے بند پڑا ہے

بہت دنوں کے بعد گھڑی بھراس گھر کا دروازہ کھلا ہے

اور تو اس گھر میں پگلیرہنے بسنے آئی ہے

چھوڑ گئے جو اس گھر کوان پر ہنسنے آئی ہے

جاری جا اڑ جا چڑیااس گھر میں مت آ چڑیا

ابھی اندھیرا چھا جائے گایہ گھر تجھ کو کھا جائے گا

— محمد علوی