4 اشعار

مجرم

Mujrim

میں کیوں ایسا سوچ رہا ہوںجیسے میں نے اس دنیا میں

تیس برس اور تیس مہینےزندہ رہ کر جرم کیا ہے

سانسیں لیتی ننھی منیامیدوں کا خون کیا ہے

اتنے سارے انسانوں میںجیسے میں تنہا مجرم ہوں

— محمد علوی