5 اشعار

شہر کیسا ہے مکاں کیسے ہیں

Shehar kaisa hai makaan kaise hain

شہر کیسا ہے مکاں کیسے ہیںکیا پتہ لوگ وہاں کیسے ہیں

سنتے ہیں اور جہاں بھی ہیں مگرکون جانے وہ کہاں کیسے ہیں

تشنگی اور بڑھا دیتے ہیںریت پر آب رواں کیسے ہیں

ہم تو ہر حال میں خوش رہتے ہیںآپ بتلائیں میاں کیسے ہیں

کوئی آیا نہ گیا ہے علویؔپھر یہ قدموں کے نشاں کیسے ہیں

— محمد علوی