جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو
جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو
کسی 'شریف' کو ایسی جگہ پہ شام نہ ہو
میں دوستی کا ہر اک بڑھتا ہاتھ چومتا ہوں
بس ایک شرط ہے بندہ نمک حرام نہ ہو
مرا جلانا بھی کیا اور اس کا جلنا بھی کیا
اگر چراغ ہواؤں سے ہمکلام نہ ہو
بھلے ہو عالم انسان در بدر لیکن
دیار غیر میں سیدانیوں کو شام نہ ہو
تو جس سے حال بھی گالی کے ساتھ پوچھتا ہے
یہ سوچ لے ترا قاتل یہی غلام نہ ہو
راکب مختار