غزل 6 اشعار

دل کے سنسان جزیروں کی خبر لائے گا

Dil ke sunsan jazeeron ki khabar laaye ga

دل کے سنسان جزیروں کی خبر لائے گادرد پہلو سے جدا ہو کے کہاں جائے گا

کون ہوتا ہے کسی کا شب تنہائی میںغم فرقت ہی غم عشق کو بہلائے گا

چاند کے پہلو میں دم سادھ کے روتی ہے کرنآج تاروں کا فسوں خاک نظر آئے گا

راگ میں آگ دبی ہے غم محرومی کیراکھ ہوکر بھی یہ شعلہ ہمیں سلگائے گا

وقت خاموش ہے روٹھے ہوئے یاروں کی طرحکون لو دیتے ہوئے زخموں کو سہلائے گا

زندگی چل کہ ذرا موت کے دم خم دیکھیںورنہ یہ جذبہ لحد تک ہمیں لے جائے گا

— احمد راہی

فرہنگ

غم فرقت — جدائی کا غم
فسوں — جادو، سحر
لحد — قبر، گور

تشریح

اس غزل میں دل کی تنہائی، درد کی جدائی اور غمِ عشق کے بوجھ کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر کا لہجہ اداس اور حسرت آلود ہے، اور وہ اپنے باطن کے سنسان گوشوں اور زخموں کی کیفیت کو مختلف علامتوں کے ذریعے سامنے لاتا ہے۔ مثلاً "راکھ ہوکر بھی یہ شعلہ ہمیں سلگائے گا" میں دبی ہوئی آگ کا استعارہ، یعنی محرومی کا غم جو ختم ہو کر بھی باقی رہتا ہے، نمایاں ہے۔ آخری شعر میں زندگی اور موت کے درمیان جذبے کی شدت کا ذکر ہے جو انسان کو قبر تک لے جاتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں