غزل 5 اشعار

کبھی حیات کا غم ہے کبھی ترا غم ہے

Kabhi hayat ka gham hai kabhi tera gham hai

کبھی حیات کا غم ہے کبھی ترا غم ہےہر ایک رنگ میں ناکامیوں کا ماتم ہے

خیال تھا ترے پہلو میں کچھ سکوں ہوگامگر یہاں بھی وہی اضطراب پیہم ہے

مرے حبیب مری مسکراہٹوں پہ نہ جاخدا گواہ مجھے آج بھی ترا غم ہے

سحر سے رشتۂ امید باندھنے والےچراغ زیست کی لو شام ہی سے مدھم ہے

یہ کس مقام پہ لے آئی زندگی راہیؔقدم قدم پہ جہاں بے بسی کا عالم ہے

— احمد راہی

فرہنگ

اضطرابِ پیہم — مسلسل بے چینی
رشتۂ امید — امید کا تعلق یا سلسلہ
چراغِ زیست — زندگی کا چراغ

تشریح

اس غزل میں شاعر زندگی کے دکھ اور محبوب کے غم کو ایک ساتھ بیان کرتا ہے۔ ہر طرح کی ناکامیوں پر ماتم کا ذکر ہے، اور یہ احساس ہے کہ محبوب کے پہلو میں بھی سکون نہیں ملا بلکہ وہی بے چینی برقرار رہی۔ لہجہ حسرت اور افسردگی کا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ ظاہری مسکراہٹوں کے باوجود دل میں محبوب کا غم موجود ہے۔ آخری شعر میں زندگی کی بے بسی کا اعتراف ہے کہ قدم قدم پر حالات بے بسی کا شکار کرتے ہیں۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں