غزل 7 اشعار

لمحہ لمحہ شمار کون کرے

Lamha lamha shumar kaun kare

لمحہ لمحہ شمار کون کرےعمر بھر انتظار کون کرے

کوئی وعدہ بھی تو وفا نہ ہوابے وفاؤں سے پیار کون کرے

شب تیرہ و تار کا دامندیکھیے تار تار کون کرے

دوستی ایک لفظ بے معنیکس پہ اب انحصار کون کرے

اے غم دوست تیرے ہوتے ہوئےغم لیل و نہار کون کرے

تیرے اس درد لا دوا کا علاجدل زار و نزار کون کرے

سلسلہ ٹوٹنا تھا ٹوٹ گیااب اسے استوار کون کرے

— احمد راہی

فرہنگ

شب تیرہ و تار — اندھیری اور تاریک رات
غم لیل و نہار — دن رات کا غم
درد لا دوا — ایسا درد جس کا علاج نہ ہو

تشریح

اس غزل میں شاعر نے انتظار، بے وفائی اور تنہائی کے دکھ کو بیان کیا ہے۔ وہ سوال کرتا ہے کہ لمحہ لمحہ گنتا کون ہے اور عمر بھر انتظار کون کرے، گویا امید اب باقی نہیں رہی۔ لہجہ شکستہ اور مایوسانہ ہے، جس میں محبوب یا دوست کی بے وفائی پر شکوہ جھلکتا ہے۔ مثلاً "دوستی ایک لفظ بے معنی" کے مصرعے میں دوستی کے کھوکھلے پن پر افسوس ظاہر کیا گیا ہے۔ آخری شعر میں ٹوٹے ہوئے تعلق کو دوبارہ جوڑنے کی بے سود کوشش پر سوال اٹھایا گیا ہے۔