نظم 8 اشعار

میں ہوں اپنی شکست کی آواز

Main Hoon Apni Shikast Ki Aawaz

دیکھ کر اشک مرے تو نے کیا ہے محسوسیہاں زخموں کی نمائش بھی ہے دستور اے دوست

میں نے پوجا تھا انہیں میں نے چھپایا تھا انہیںمیری آنکھوں سے جو رسنے لگے ناسور اے دوست

درد کی بات کسی ہنستی ہوئی محفل میںجیسے کہہ دے کسی تربت پہ لطیفہ کوئی

آرزو کھویا ہوا کوئی پیمبر زادہزندگی سہمی ہوئی جیسے ضعیفہ کوئی

میں نے اشکوں کو چھپایا وہ مگر چھپ نہ سکےمیری ناکامی کی روداد بھی ناکام ہوئی

میں تو مسجد سے چلا تھا کسی کعبے کی طرفدکھ تو یہ ہے کہ عبادت مری بد نام ہوئی

اب نہ کعبے کی تمنا نہ کسی بت کی ہوساب تو روتا ہوں کسی مرکز انساں کے لیے

خود کو بیچا انہیں بیچا جو کبھی بک نہ سکےقصر سلطاں کے لیے تخت سلیماں کے لیے

— احمد راہی

فرہنگ

پیمبر زادہ — نبی کی اولاد، شریف النسل شخص
ضعیفہ — ضعیف و کمزور عورت، بوڑھی عورت
تربت — قبر، مزار

تشریح

اس نظم میں شاعر اپنے دکھ، ناکامی اور شکست کے احساس کو بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کے آنسو اور زخم دیکھ کر بھی لوگ انہیں ہنسی میں اڑا دیتے ہیں، جس سے درد کی بات مضحکہ خیز بن جاتی ہے۔ نظم کا لہجہ شکستہ اور افسردہ ہے، اور شاعر کی امیدیں اور عبادت بھی ناکامی سے دوچار دکھائی دیتی ہیں۔ آخری حصے میں وہ اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا سب کچھ بیچ دینے کی بات کرتا ہے۔