غزل 6 اشعار

گردش جام نہیں گردش ایام تو ہے

Gardish-e-Jam Nahin Gardish-e-Ayyam To Hai

گردش جام نہیں گردش ایام تو ہےسعیٔ ناکام سہی پھر بھی کوئی کام تو ہے

دل کی بیتابی کا آخر کہیں انجام تو ہےمیری قسمت میں نہیں دہر میں آرام تو ہے

مائل لطف و کرم حسن دل آرام تو ہےمیری خاطر نہ سہی کوئی سر بام تو ہے

تو نہیں میرا مسیحا مرا قاتل ہی سہیمجھ سے وابستہ کسی طور ترا نام تو ہے

حلقۂ موج میں اک اور سفینہ آیاساحل بحر پہ کہرام کا ہنگام تو ہے

تنگ‌ دستو تہی دامانو کرو شکر خدامئے گلفام نہیں ہے شفق شام تو ہے

— احمد راہی

فرہنگ

سعیٔ ناکام — ناکام کوشش، بے نتیجہ محنت
سر بام — چھت یا بالائی منزل پر، سب کے سامنے
مئے گلفام — سرخ رنگ کی شراب

تشریح

اس غزل میں شاعر زندگی کی محرومیوں اور ناکامیوں کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑتا۔ وہ کہتا ہے کہ گردش ایام تو ہے، مگر اس میں کوئی نہ کوئی کام یا سہارا ضرور باقی ہے۔ شاعر محبوب سے شکوہ بھی کرتا ہے اور اس کی یاد کو اپنے لیے باعثِ تسلی سمجھتا ہے۔ آخری شعر میں تنگ دستوں کو شکر ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے کہ شفق کی سرخی ہی سہی، کچھ نہ کچھ میسر تو ہے۔ لہجہ سادہ، پرسکون اور رجائیت آمیز ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں