نظم 19 اشعار

شبستان

Shabistan

آج بھی یاد ہے مجھکو وہ شبستان تیرامیری محبوس امیدوں نے سرِ شام جہاں

توڑ پھینکی تھیں قدامت کی گِراں زنجیریںاور تِری چشمِ فسوں ساز کو آئی تھی نظر

انحطاط اور تنزّل کی نئی تصویریںعہدِ رفتہ کے کھنکتے ہوۓ گنجینے میں

سنگِ مر مر کے چمکتے ہوۓ آئینے میںمیں تو صدیوں کی غلامی سے ہوا تھا آزاد

تو نے جھنجھلا کے مجھے مجرم و ناپاک کہاتِری محفل میں تو اک حشر تھا الزاموں کا

چند نے شوخ کہا ، چند نے سفاک کہاتیرے مینا و سبو زہر سے پُر ہونے لگے

نرگسی آنکھوں سے اُڑنے لگی مسموم شرابزیرِ محراب دھواں اٹھنے لگا ، گھٹنے لگا

تیرے گلدانوں میں مرجھانے لگی روحِ گلابدم الجھنے لگا ہنستے ہوۓ فانوسوں کا

گردنیں جھک گئیں ، کمھلانے لگے پھولوں کے ہارمطربہ گانے لگی جنگ وجنوں کے نغمے

دفعتہً ٹوٹ گئے بجتے ہوۓ ساز کے تارنازنیانِ شبستان کے قدم تھرّاۓ

رقص شب بھول گیا ، رقصِ شرر کی رفتاردَم کے دَم میں وہ سماں ہی نہ رہا محفل کا

کتنا ویران تھا وہ قصرِ شراب و گلزاراور پھر تونے مجھے غیض و غضب سے دیکھا

جیسے اک میں ہی تو تھا بانیِ شرر وجہِ فسادکاش تونے کبھی یہ بات تو سوچی ہوتی

اس شبستان کی طبیعت ہی میں شامل تھا تضادکار فرما تھے تغیر کے عناصرِ شب وروز

یہی تقدیر تھی اس کی کہ ہو اک دن برباداٹھتی ہے آج وہ رہ رہ کر تری چشمِ غضب

پابہ زنجیر مجھے کر نہیں سکتا کوئی ابکھُلتا جاتا ہے شبستانوں کا معصوم دروغ

ہوتا جاتا ہے محبت کی حقیقت کو فروغوہ بھی وقت آۓ گا ، آۓ گا ، ابھی آۓ گا

جب نئی طرز سے آباد شبستاں ہوں گےاور ہم لوگ نئی دھن میں غزل خواں ہوں گے

آج بھی یاد مجھکو وہ شبستان تیرا ۔۔۔۔

— علی جواد زیدی

فرہنگ

محبوس امیدوں — قید میں پڑی ہوئی امیدیں
چشمِ فسوں ساز — جادو جگانے والی آنکھ
مسموم شراب — زہر آلود شراب

تشریح

اس نظم میں شاعر ایک شبستان یعنی محفل کے منظر کو یاد کرتا ہے جہاں اس کی آزادی خواہ امیدیں پرانی روایات کی زنجیریں توڑنے کی کوشش کرتی ہیں، مگر محفل میں اسے مجرم اور ناپاک کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد محفل کا عیش ماند پڑ جاتا ہے، فضا ویران ہو جاتی ہے اور الزامات کا شور بلند ہوتا ہے۔ نظم کا لہجہ شکوہ آمیز مگر پرامید ہے، کیونکہ آخر میں شاعر کو یقین ہے کہ ایک نیا وقت آئے گا جب نئی طرز سے شبستان آباد ہوں گے اور نئی دھن میں غزل خواں ہوں گے۔

یہ نظم گویا تبدیلی کی خواہش اور پرانے نظام کے زوال کی علامت ہے، جس میں شاعر خود کو اس تبدیلی کا علمبردار سمجھتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں