9 اشعار

دل چرا کر نظر چرائی ہے

Dil chura kar nazar churayi hai

دل چرا کر نظر چرائی ہے

«دل چرا کر نظر چرائی ہے» داغ دہلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

دل چرا کر نظر چرائی ہےلٹ گئے لٹ گئے دہائی ہے

ایک دن مل کے پھر نہیں ملتےکس قیامت کی یہ جدائی ہے

اے اثر کر نہ انتظار دعامانگنا سخت بے حیائی ہے

میں یہاں ہوں وہاں ہے دل میرانارسائی عجب رسائی ہے

اس طرح اہل ناز ناز کریںبندگی ہے کہ یہ خدائی ہے

پانی پی پی کے توبہ کرتا ہوںپارسائی سی پارسائی ہے

وعدہ کرنے کا اختیار رہابات کرنے میں کیا برائی ہے

کب نکلتا ہے اب جگر سے تیریہ بھی کیا تیری آشنائی ہے

داغؔ ان سے دماغ کرتے ہیںنہیں معلوم کیا سمائی ہے

— داغ دہلوی