غزل 9 اشعار

دل جلا پھر چراغ جلتے ہی

Dil jala phir chiraagh jalte hi

دل جلا پھر چراغ جلتے ہیاپنے دکھ بھی ہیں شام جیسے ہی

کتنے چہرے اتر گئے دیکھودھوپ دیوار سے اترتے ہی

موسموں کا پتہ چلا مجھ کورنگ دیوار کا بدلتے ہی

ہم نے دریا میں راستہ پایااک ترا نام لے کے چلتے ہی

زندگی کتنی خوب صورت ہےہاں مگر سانس کے اکھڑتے ہی

میرؔ کی یاد آ گئی ہم کوصبح کرتے ہی شام کرتے ہی

ایک زندہ مثال تھی نہ رہیہائے اس آدمی کے مرتے ہی

ٹوٹنا اپنے دل کا یاد آیاآئنہ ٹوٹ کر بکھرتے ہی

تیرا لہجہ متینؔ ایسا ہےپھول جھڑتے ہیں بات کرتے ہی

— غیاث متین

فرہنگ

اکھڑتے ہی — سانس ٹوٹنے یا رک جانے کے وقت
آئنہ ٹوٹ کر بکھرتے ہی — آئینہ ٹوٹ کر بکھر جانے پر

تشریح

اس غزل میں شاعر نے روزمرہ کے چھوٹے منظروں سے گہرے جذبات بیان کیے ہیں۔ دل جلنے اور چراغ جلنے کے ساتھ دکھوں کا شام جیسا ہونا، دیوار سے دھوپ کے اترنے اور رنگ بدلنے سے موسموں کا پتہ چلنا، اور آئنے کے ٹوٹنے سے دل کے ٹوٹنے کی یاد نمایاں ہیں۔ لہجہ نرم، حساس اور اداس ہے، مگر زندگی کی خوبصورتی کا احساس بھی موجود ہے۔ آخری شعر میں محبوب کی گفتگو کو پھول جھڑنے سے تشبیہ دی گئی ہے۔