غزل 9 اشعار

اس طرف آگ کا دریا ہے ادھر کھائی ہے

Is taraf aag ka darya hai idhar khaai hai

اس طرف آگ کا دریا ہے ادھر کھائی ہےہم نے بھی پار اترنے کی قسم کھائی ہے

اپنے کمرے سے نکل کر ذرا دیکھو تو سہیدھوپ دیوار سے آنگن میں اتر آئی ہے

جن چراغوں کا ترے نام سے رشتہ ہی نہیںان چراغوں کی زمانے میں پذیرائی ہے

رات کی شاخ سے لٹکے ہیں ستاروں کے چراغگھر کی دہلیز پہ بیٹھی ہوئی تنہائی ہے

ایسا موسم ہے کہ بے برگ و ثمر ہیں اشجارکیوں ہوا شور مچانے کو چلی آئی ہے

دھوپ کے شہر میں بادل کو ترسنے والوآج بارش نہیں ہوگی یہ خبر آئی ہے

جس پہ دیوار کے اس پار کا منظر نہ کھلےایسی بینائی بھی کس کام کی بینائی ہے

اپنے اندر کا یہ عالم بھی عجب عالم ہےبھیڑ کی بھیڑ ہے تنہائی کی تنہائی ہے

مجھ پہ الزام ہے آہستہ خرامی کا متینؔتیز چلتا ہوں تو احباب کی رسوائی ہے

— غیاث متین

فرہنگ

آہستہ خرامی — آہستہ آہستہ چلنے کی عادت
بے برگ و ثمر — پتوں اور پھلوں سے خالی

تشریح

اس غزل میں شاعر مشکل حالات اور داخلی تنہائی کو نہایت خوبصورت استعاروں میں بیان کرتا ہے۔ ابتدائی شعر میں آگ کا دریا اور کھائی کی تمثیل سے مشکلات کے بیچ پار اترنے کے عزم کا اظہار ہے۔ لہجہ پُرامید اور باہمت ہے، مگر کئی اشعار میں دنیا کی بے حسی اور تنہائی کا احساس بھی نمایاں ہے۔ مقطع میں شاعر اپنی آہستہ خرامی پر الزام کا ذکر کرتا ہے، جس سے اس کے مزاج کی سنجیدگی جھلکتی ہے۔