غزل 7 اشعار

جزیرے ہوں کہ وہ صحرا ہوں خواب ہونا ہے

Jazeere hoon ke woh sahra hoon khwab hona hai

جزیرے ہوں کہ وہ صحرا ہوں خواب ہونا ہےسمندروں کو کسی دن سراب ہونا ہے

سوال پوچھنے والو تمہیں بھی آخر کاررہین منت بار جواب ہونا ہے

کھنڈر میں بیٹھ کے رونے کی خو نہیں جاتیتمہاری آنکھ پہ شاید عذاب ہونا ہے

وہ ظلمتیں جو اجالوں کے گھر میں رہتی ہیںانہیں بھی مثل سحر بے نقاب ہونا ہے

وہ دن جو نیلی کتابوں میں بند ہے اس کوابھی تو میرے لیے بے حجاب ہونا ہے

ابھی تو خواہش بے دست و پا سلامت ہےابھی کچھ اور یہ خانہ خراب ہونا ہے

یہ شاخ شاخ پرندے پکارتے ہیں متینؔہمیں تو شاخ سے گر کر گلاب ہونا ہے

— غیاث متین

فرہنگ

رہین منت — احسان یا بوجھ کے تلے دبا ہوا
بے دست و پا — بے بس، لاچار

تشریح

اس غزل میں زندگی کی ناپائیداری اور فنا کے بعد کے انجام کا بیان ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ جزیرے ہوں یا صحرا، سب کو خواب ہو جانا ہے اور سمندروں کو بھی کسی دن سراب بن جانا ہے۔ لہجہ فلسفیانہ اور پرسوز ہے، جس میں انسان کی بے بسی اور آخرکار ہر چیز کے بدل جانے کا احساس نمایاں ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ شاخ سے گر کر گلاب ہو جانا ہے، یعنی زوال کے بعد بھی ایک نئی صورت اختیار کرنا ہے۔