غزل 7 اشعار

زمیں کے ساتھ فلک کے سفر میں ہم بھی ہیں

Zameen ke saath falak ke safar mein hum bhi hain

زمیں کے ساتھ فلک کے سفر میں ہم بھی ہیںقفس نصیب سہی بال و پر میں ہم بھی ہیں

وہیں سے لوٹ گئی راستوں کی تنہائیجہاں پہ اس نے یہ جانا سفر میں ہم بھی ہیں

تو وہ شجر جو سدا برگ و بار دیتا ہےمثال آب نہاں اس شجر میں ہم بھی ہیں

جسے کہیں سے سمندر نے لا کے پھینک دیاتمہارے ساتھ اک ایسے ہی گھر میں ہم بھی ہیں

کتاب تھے تو پڑھے جا سکے نہ دنیا سےلو اب چراغ ہوئے رہ گزر میں ہم بھی ہیں

خیال آگ ہے شعلہ ہے فکر لو الفاظیہ سب ہنر ہیں تو پھر اس ہنر میں ہم بھی ہیں

متینؔ شہر بھی صحرا نژاد ہے اتناکہ سنگ و خشت میں دیوار و در میں ہم بھی ہیں

— غیاث متین

فرہنگ

قفس نصیب — قید کی قسمت رکھنے والا
برگ و بار — پتے اور پھل
آب نہاں — پوشیدہ پانی

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے کہ وہ زندگی کے سفر، قید اور تنہائی کے باوجود کائنات کے مختلف مقامات اور مظاہر میں شامل ہے۔ کلام کا مرکزی خیال انسانی وجود کی پہچان اور اپنی شمولیت کا اظہار ہے۔ لہجہ سنجیدہ اور فلسفیانہ ہے۔ مثلاً "قفس نصیب سہی بال و پر میں ہم بھی ہیں" میں شاعر کہتا ہے کہ اگرچہ ہم قید کی قسمت رکھتے ہیں، پھر بھی اپنے بال و پر میں موجود ہیں۔ آخری شعر میں شہر کی سنگ و خشت میں بھی شاعر اپنی موجودگی کا ذکر کرتا ہے۔