نظم 15 اشعار

سیڑھی

Seerhi

جہاں میں ہوںوہاں

وقتایک اونچی پہاڑی پر چڑھ کر بیٹھ گیا ہے

اسےمیرے لفظ بھی

جو کشتی میں لدی ہوئی کتابوں کےحکمراں ہیں

ابھی تکنیچے نہیں اتار سکے

میرا دناپنے ہاتھ میں ایک لاٹھی لیے چل رہا ہے

راتسورج کے ساتھ سوالوں کو

پورا کرنے کے لئے نکل گئی ہےاور میں

نیند میں چلتا ہوااپنے آپ کو

آسمان میں دفن کر آتا ہوںجاگتا ہوں تو پھر

خود کو زمین کے خول ہی میں پاتا ہوںجب میرے لفظ

وقت کوپہاڑی سے نیچے اتار لیں گے

میری جڑیںسات سمندر تک پھیل جائیں گی

اور میںاپنے ہی لفظوں سے

ایک ایسی سیڑھی بنا لوں گاجو زمین سے آسمان تک پہنچتی ہے

— غیاث متین

فرہنگ

خول — ڈھانچہ یا غلاف، باہری پرت
حکمراں — حکومت کرنے والے، فرمانروا

تشریح

اس نظم میں شاعر وقت، لفظ اور اپنے وجود کے باہمی رشتے کو علامتی انداز میں بیان کرتا ہے۔ وقت ایک اونچی پہاڑی پر بیٹھا ہے اور شاعر کے لفظ ابھی اسے نیچے نہیں اتار سکے، یعنی وقت پر اختیار حاصل نہیں ہو سکا۔ نیند میں چلتا ہوا شاعر خود کو آسمان میں دفن کرتا ہے مگر جاگنے پر زمین کے خول میں پاتا ہے، جس سے اس کی بے بسی اور کشمکش نمایاں ہوتی ہے۔ آخری حصے میں امید ہے کہ جب لفظ وقت کو نیچے اتار لیں گے تو شاعر اپنے ہی لفظوں سے ایک سیڑھی بنا لے گا جو زمین سے آسمان تک جاتی ہے۔