6 اشعار

درپئے عمر رفتہ ہوں یا رب

Darpaye umr-e-rafta hoon ya Rab

درپئے عمر رفتہ ہوں یا ربہر دم از خود گزشتہ ہوں یا رب

کیا ہوں مقبول طبع اہل سخنایک مضمون بستہ ہوں یا رب

کیا دکھاؤں میں اپنے جوہر آہشکل تیغ شکستہ ہوں یا رب

اپنی کم فرصتی کہوں کیا آہ!آہ از سینہ جستہ ہوں یا رب

پانی پانی ہوں جس کو دیکھ جحیمسوز غم سے وہ تفتہ ہوں یا رب

دیکھو کیا ہو کہ واں ہے ناز غرورمیں یہ احوال خستہ ہوں یا رب

— جرات قلندر بخش