4 اشعار

صوت بلبل دل نالاں نے سنائی مج کو

Saut-e-bulbul dil-e-nalaan ne sunaai mujh ko

صوت بلبل دل نالاں نے سنائی مج کوسیر گل دیدۂ گریاں نے دکھائی مج کو

لاؤں خاطر میں نہ میں سلطنت ہفت اقلیماس گلی کی جو میسر ہو گدائی مج کو

وصل میں جس کی نہیں چین یہ اندیشہ ہےآہ دکھلائے گی کیا اس کی لڑائی مج کو

وصل میں جس کے نہ تھا چین سو جرأتؔ افسوسوہ گیا پاس سے اور موت نہ آئی مج کو

— جرات قلندر بخش