5 اشعار

اب کے برسات میں پانی آئے

Ab ke barsaat mein pani aaye

اب کے برسات میں پانی آئےخشک دریا میں روانی آئے

ہر گھٹا کالی ہو کاجل جیسیرنگ ہر کھیت پہ دھانی آئے

پھول سا روپ لیے دن نکلےرات آئے تو سہانی آئے

دھوپ آئے تو سہانی آئےچاندنی لے کے جوانی آئے

شعر کہتے ہیں یونہی سے علویؔکیا ہمیں بات بنانی آئے

— محمد علوی