5 اشعار

زمین لوگوں سے ڈر گئی ہے

Zameen logon se dar gayi hai

زمین لوگوں سے ڈر گئی ہےسمندروں میں اتر گئی ہے

خموشیوں میں صدا گجر کیخیال کے پر کتر گئی ہے

کھڑے ہیں بے برگ سر جھکائےہوا درختوں کو چر گئی ہے

ہمیں تو نیند آئے گی نہ لیکنیہ رات بھی تو ٹھہر گئی ہے

کہاں بھٹکتے پھرو گے علویؔسڑک سے پوچھو کدھر گئی ہے

— محمد علوی