6 اشعار

ابھی رویا ابھی ہنسنے لگا ہوں

Abhi roya abhi hansne laga hoon

ابھی رویا ابھی ہنسنے لگا ہوںتو کیا سچ مچ میں پاگل ہو گیا ہوں

ابھی میں اپنے گھر میں سو رہا تھاابھی میں گھر سے بے گھر ہو گیا ہوں

انہیں لوگوں سے مل کر خوش ہوا تھاانہیں لوگوں سے ڈرتا پھر رہا ہوں

مرے اپنے ہی مجھ کو مارتے ہیںمیں اپنی ہی شکایت کر رہا ہوں

یہیں جینا یہیں مرنا ہے مجھ کوبرا کیا ہے اگر میں مر رہا ہوں

غزل کہنے کو جی چاہا نہ علویؔتو اپنا مرثیہ ہی کہہ رہا ہوں

— محمد علوی