5 اشعار

رات خواب میں ہم نے اور ہی مزہ پایا

Raat khwab mein hum ne aur hi maza paya

رات خواب میں ہم نے اور ہی مزہ پایااس کو جابجا دیکھا خود کو جابجا پایا

کیا بتاؤں کیسا ہو دوست ہو تو ایسا ہویاد نا کیا اس نے اور نہ میں بھلا پایا

موت سے پرے کیا ہے سوچتا ارے کیا ہےجی کے کون واں پہنچا مر کے کون آ پایا

یوں تو مرنے والے نے کچھ نہیں کہا لیکناس کی جیب سے ہم نے آپ کا پتہ پایا

وقت آنے پر علویؔ اک غزل نہ کہہ پائےاتنے سال غالبؔ کو پڑھ کے تم نے کیا پایا

— محمد علوی