6 اشعار

اچانک تری یاد کا سلسلہ (ردیف .. ا)

Achanak teri yaad ka silsila (radeef .. a)

اچانک تری یاد کا سلسلہاندھیرے کی دیوار بن کے گرا

ابھی کوئی سایہ نکل آئے گاذرا جسم کو روشنی تو دکھا

پڑا تھا درختوں تلے ٹوٹ کرچمکتی ہوئی دھوپ کا آئنا

کوئی اپنے گھر سے نکلتا نہیںعجب حال ہے آج کل شہر کا

میں اس کے بدن کی مقدس کتابنہایت عقیدت سے پڑھتا رہا

یہ کیا آپ پھر شعر کہنے لگےارے یار علویؔ یہ پھر کیا ہوا

— محمد علوی