6 اشعار

رات کے منہ پر اجالا چاہیئے

Raat ke munh par ujala chahiye

رات کے منہ پر اجالا چاہیئےچور کے گھر میں بھی تالا چاہیئے

غم بہت دن مفت کی کھاتا رہااب اسے دل سے نکالا چاہیئے

پاؤں میں جوتی نہ ہو تو کچھ نہیںہاں مگر ایک آدھ چھالا چاہیئے

ہاتھ پھیلانے سے کچھ ملتا نہیںبھیک لینے کو پیالہ چاہیئے

یاد ان کی یوں نہ جائے گی اسےکچھ بہانا کر کے ٹالا چاہیئے

شاعری مانگے ہے پورا آدمیاب اسے بھی مونچھ والا چاہیئے

— محمد علوی