6 اشعار

اچھے دن کب آئیں گے

Achhe din kab aayenge

اچھے دن کب آئیں گےکیا یوں ہی مر جائیں گے

اپنے آپ کو خوابوں سےکب تک ہم بہلائیں گے

بمبئی میں ٹھہریں گے کہاںدلی میں کیا کھائیں گے

کھلتے ہیں تو کھلنے دوپھول ابھی مرجھائیں گے

کتنی اچھی لڑکی ہےبرسوں بھول نہ پائیں گے

موت نہ آئی تو علویؔچھٹی میں گھر جائیں گے

— محمد علوی