5 اشعار

عجب خوف سا دل پہ چھا جائے گا

Ajab khauf sa dil pe chha jaega

عجب خوف سا دل پہ چھا جائے گادھماکہ پرندے اڑا جائے گا

محبت میں جی کا زیاں ہی سہیکسی کا مگر اس میں کیا جائے گا

چھپا کر نہ آنکھوں میں رکھ پاؤ گےکوئی خواب نیندیں چرا جائے گا

ابھی موڈ ہے شعر سن لو میاںپھر ہم سے نہ کچھ بھی کہا جائے گا

ارے یار علویؔ کو روکو ذرامزہ مار کے سب چلا جائے گا

— محمد علوی