21 اشعار

آخری دن کی تلاش

Akhiri din ki talash

خدا نے قرآن میں کہا ہےکہ لوگو میں نے

تمہاری خاطرفلک بنایا

فلک کو تاروں سےچاند سورج سے جگمگایا

کہ لوگو میں نےتمھاری خاطر

زمیں بنائیزمیں کے سینے پہ

ندیوں کی لکیریں کھینچیںسمندروں کو

زمیں کی آغوش میں بٹھایاپہاڑ رکھے

درخت اگائےدرخت پہ

پھول پھل لگائےکہ لوگو میں نے

تمہاری خاطریہ دن بنایا

کہ دن میں کچھ کام کر سکو تمکہ لوگو میں نے

تمہاری خاطریہ شب بنائی

کہ شب میں آرام کر سکو تمکہ لوگو میں نے

تمہاری خاطریہ سب بنایا

مگر نہ بھولوکہ ایک دن میں

یہ ساری چیزیں سمیٹ لوں گاخدا نے جو کچھ کہا ہے

سچ ہےمگر نہ جانے

وہ دن کہاں ہےوہ آخری دن

کہ جب خدا یہ تمام چیزیں سمیٹ لے گامجھے اسی دن کی جستجو ہے

کہ اب یہ چیزیںبہت پرانی

بہت ہی فرسودہ ہو چکی ہیں

— محمد علوی