9 اشعار

اور بازار سے کیا لے جاؤں

Aur bazaar se kya le jaaun

اور بازار سے کیا لے جاؤںپہلی بارش کا مزا لے جاؤں

کچھ تو سوغات دوں گھر والوں کورات آنکھوں میں سجا لے جاؤں

گھر میں ساماں تو ہو دلچسپی کاحادثہ کوئی اٹھا لے جاؤں

اک دیا دیر سے جلتا ہوگاساتھ تھوڑی سی ہوا لے جاؤں

کیوں بھٹکتا ہوں غلط راہوں میںخواب میں اس کا پتہ لے جاؤں

روز کہتا ہے ہوا کا جھونکاآ تجھے دور اڑا لے جاؤں

آج پھر مجھ سے کہا دریا نےکیا ارادہ ہے بہا لے جاؤں

گھر سے جاتا ہوں تو کام آئیں گےایک دو اشک بچا لے جاؤں

جیب میں کچھ تو رہے گا علویؔلاؤ تم سب کی دعا لے جاؤں

— محمد علوی