9 اشعار

چاند کی کگر روشن

chaand ki kagar roshan

چاند کی کگر روشنشب کے بام و در روشن

اک لکیر بجلی کیاور رہ گزر روشن

اڑتے پھرتے کچھ جگنورات ادھر ادھر روشن

رات کون آیا تھاکر گیا سحر روشن

پھول قمقموں جیسےتتلیوں کے پر روشن

لڑکیوں سے گلیاریکھڑکیوں سے گھر روشن

اپنے آپ کو یارباب تو ہم پہ کر روشن

میں درخت اندھا ہوںدے مجھے ثمر روشن

شعر مت سنا علویؔداغ دل نہ کر روشن

— محمد علوی