5 اشعار

شور ساحل کا سمندر میں نہ تھا

shor saahil ka samundar mein na tha

شور ساحل کا سمندر میں نہ تھامیں نے دیکھا میرے اندر میں نہ تھا

میرے دشمن سب مرے ہمراہ تھےایک بھی دشمن کے لشکر میں نہ تھا

میں یوں ہی ایک ایک گھر جھانکا کیاوہ تو میرے ساتھ تھا گھر میں نہ تھا

اس کی صورت ہی میں یہ تاثیر تھیپیار کا سودا مرے سر میں نہ تھا

اپنے ہاتھوں مر گیا ہوتا مگریہ مزا میرے مقدر میں نہ تھا

— محمد علوی