6 اشعار

دوا کوئی کیا کام لکھوں

Dawa Koi Kya Kaam LikhuN

دوا کوئی کیا کام لکھوںنسخے میں آرام لکھوں

سورج کو مرتے دیکھوںوقت برابر شام لکھوں

دو نالی بندوق چلاؤںجنگل میں کہرام لکھوں

دھندہ کروں نمازوں کاپیشانی پر دام لکھوں

آسمان پر جا پہنچوںاللہ تیرا نام لکھوں

علویؔ آپ کے کھاتے میںآج کی شب کے جام لکھوں

— محمد علوی