6 اشعار

دن میں پریاں کیوں آتی ہیں

din mein pariyan kyon aati hain

دن میں پریاں کیوں آتی ہیںایسی گھڑیاں کیوں آتی ہیں

اپنا گھر آنے سے پہلےاتنی گلیاں کیوں آتی ہیں

باہر کس کا ڈر لگتا ہےگھر میں چڑیاں کیوں آتی ہیں

دن کیوں ننگے ہو جاتے ہیںراتیں عریاں کیوں آتی ہیں

شعر میں الٹی سیدھی باتیںبول مری جاں کیوں آتی ہیں

علویؔ قبروں تک جانے میںبھول بھلیاں کیوں آتی ہیں

— محمد علوی