6 اشعار

دن یوں گزر رہے ہیں

Din yun guzar rahe hain

دن یوں گزر رہے ہیںہم جیسے مر رہے ہیں

کیا رائیگاں سفر تھاافسوس کر رہے ہیں

ویراں ہے شہر ساراباقی کھنڈر رہے ہیں

چڑیوں کی آرزو میںزخمی شجر رہے ہیں

سہمے ہوئے ہیں کتےلاشوں سے ڈر رہے ہیں

ٹوٹے گھروں میں علویؔسایہ اتر رہے ہیں

— محمد علوی