9 اشعار

ڈوبنے سے پہلے

Doobne se pehle

کوئی جانے والے جہازوں کو روکےکوئی ان کو جا کر بتائے

مگر کون جانےکہ چاروں طرف

چیختی بھاگتی اندھی پاگل ہوا کے علاوہمیری ذات ہے

اور میںاپنے اندر اترنے لگا ہوں!

جہاز اب کہاں ہیںکہاں ہے سمندر!

ہوا کس طرف بھاگتی ہےسمندر جہاز اور ہوا اور میں

سب کے سب اپنے اندر اترنے لگے ہیں!کوئی ان کو روکے

مگر کون روکےکہ حد نظر تک میری ذات ہے

اور میںاپنے اندر ہی اندر اترنے لگا ہوں!!

— محمد علوی