6 اشعار

اک لڑکا تھا اک لڑکی تھی

ek laRka tha ek laRki thi

اک لڑکا تھا اک لڑکی تھیآگے اللہ کی مرضی تھی

پہلا پھول کھلا تھا دل میںلہو میں خوشبو دوڑ گئی تھی

پہلا سانس لیا تھا سکھ کاپہلی بار ہوا اک چلی تھی

اب کیا جانیں لیکن پہلےچاند پہ اک بڑھیا رہتی تھی

یہ بازار کہاں تھا پہلےیہاں تو پہلے ایک گلی تھی

پانی میں بجلی کا گھر تھاپتھر میں چنگاری چھپی تھی

— محمد علوی