8 اشعار

گرمی

Garmi

رات اب سیانی ہو گئی ہےگڑیا کھو جائے

تو روتی نہیں!بخار میں مبتلا

بوڑھے آسمان میںاتنی بھی سکت نہیں

کہ اٹھ کر وضو کرےسورج خوں خوار بلے کی طرح

ایک ایک چیز پراپنے ناخن تیز کرتا ہے!

ہوا کا جھونکاچوہے کی مانند

بل سے باہر آتے ڈرتا ہے!وقت آج کل

دوزخ کے آس پاس سے گزرتا ہے!

— محمد علوی