9 اشعار

گھر کی چنتا

Ghar ki Chinta

گھر سے باہرآنگن میں

کھاٹ پہ بیٹھیتین عورتیں

کھسر پسر کرتی ہیں!ایک موٹی ہے

دوسری لمبیتیسری قد کی چھوٹی ہے

چھوٹی دونوں ہاتھ ہلا کےمنہ ہی منہ میں

جانے کیا کہتی ہےلمبی سر سے سر جوڑے

بڑے چاؤ سے سنتی ہےموٹی ناک پہ انگلی دھر کے

بنا سنے ہیمٹکی سا سر دھنتی ہے

پاس ہی اک ننھی سی چڑیاگرے پڑے تنکے چنتی ہے!

— محمد علوی