5 اشعار

گھر نے اپنا ہوش سنبھالا دن نکلا

Ghar ne apna hosh sambhala din nikla

گھر نے اپنا ہوش سنبھالا دن نکلاکھڑکی میں بھر گیا اجالا دن نکلا

لال گلابی ہوا افق کا دروازہٹوٹ گیا سورج کا تالا دن نکلا

پیڑوں پہ چپ رہنے والی راگ گئیشاخ شاخ پہ بولنے والا دن نکلا

نئے نئے منظر آنکھوں میں پھیل گئےکھلا کوئی رنگین رسالا دن نکلا

آنکھیں کھولو خواب سمیٹو جاگو بھیعلویؔ پیارے دیکھو سالا دن نکلا

— محمد علوی