6 اشعار

میں اپنے آپ سے ڈرنے لگا تھا

Main apne aap se darne laga tha

میں اپنے آپ سے ڈرنے لگا تھاگلی کا شور گھر میں آ گیا تھا

پریشاں تھا کھلا دروازہ گھر کاکوئی کھڑکی پہ دستک دے رہا تھا

اسے میں شہر بھر میں ڈھونڈ آیامرے کمرے میں وہ بیٹھا ہوا تھا

وہاں کے لوگ بھی کتنے عجب تھےعجب لوگوں میں گھر کے رہ گیا تھا

بہت خوش ہو رہا تھا مجھ سے مل کےنہ جانے آج اس کے دل میں کیا تھا

اسے میں نے بھی کل دیکھا تھا علویؔنئے کپڑے پہن کے جا رہا تھا

— محمد علوی