5 اشعار

گھوڑے پر اک لاش

Ghode Par Ek Laash

گونج اٹھی ساری وادی زخمی گھوڑے کی ٹاپوں سےٹاپوں کی آواز پہاڑوں سے ٹکرائی بکھری

دھوپ کسی اونچی چوٹی سے گرتے پڑتے اتریبڑے بڑے پتھروں کے نیچے سایوں نے حرکت کی

اڑتے گدھ کی آنکھوں میں تصویر بنی حیرت کیریت چمکتی ریت، ریت اور پتھر اور اک گھوڑا

گھوڑے پر اک لاش، لاش کو لے کر گھوڑا دوڑاحیرت کی تصویر گری چکراتے گدھ کی آنکھوں سے

گونج اٹھی ساری وادی زخمی گھوڑے کی ٹاپوں سے

— محمد علوی